Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انسداد بدعنوانی شاہی مہم اسلامی شریعت کے مطابق ہے، علماءبورڈ

ریاض.... سعودی سربرآوردہ علماءبورڈ نے واضح کیا ہے کہ بدعنوانی کا انسداد ضروری ہے۔ اسلامی شریعت نے ہمیں اس کا حکم دیا ہے۔ سربرآوردہ علماءبورڈ نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر تحریر کیا کہ بدعنوانی کا انسداد اسلامی شریعت کا حکم ہے۔ اسلام نے قومی مفاد کیلئے اس کاحکم دیا ہے۔اسلام نے بدعنوانی کے خاتمے اور اسکے انسداد کی تاکید کی ہے۔ بدعنوانی کا انسداد دہشتگردی کے انسداد سے کم اہم نہیں۔سعودی عرب کے ممتاز علماءنے اپنا بیان ختم کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پاسبانی کرے جو سعودی عرب کو بدعنوانی کے جرم کے انسداد کے شعبے میں دنیا بھر کے ملکوں میں اول بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ دریں اثناء ادارہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر نے انسداد بدعنوانی کیلئے اعلیٰ کمیٹی کے قیام کے شاہی فرمان کا خیرمقدم کرتے ہوئے واضح کیا کہ اس سے عدالت کی بنیادی راسخ ہونگی اور حق کو حق ثابت کرنے کا نظام مضبوط ہوگا۔ ادارہ کے ڈائریکٹر جنرل شیخ ڈاکٹر ترکی الشلیل نے توجہ دلائی کہ ہماری قیادت سعودی عرب کو بدعنوانی اور بدعنوانوں کیخلاف فیصلہ کن جنگ کرنے والی ریاستوں میں سرفہرست لانے کیلئے کوشاں ہے۔ ہماری قیادت بدعنوانوں کیخلاف بے رحم کارروائی اور ان کی جڑیں کاٹنے کا عزم کرچکی ہے۔ شاہی فرمان کی بدولت عنوانی کے سوتے خشک ہونگے ، قومی مفاد حاصل ہوگا ، سرکاری خزانے کی حفاظت ہوگی۔ آئندہ کسی بھی عہدیدار کو اپنے اختیارات غلط طریقے سے استعمال کرنے کی ہمت نہیں ہوگی۔

شیئر: