Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میزائل حملے کی مذمت کرتے ہیں، سفیر پاکستان

پاکستان مملکت کی آزادی اور خودمختاری کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، خان ہشام
ریاض(جاوید اقبال) سفیر پاکستان خان ہشام بن صدیق نے مملکت سعودی عرب پر ہونے والے میزائل حملے کی مذمت کی ہے اور اس بزدلانہ اقدام پر جس سے شہریوں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہوگیا تھا حکومت پاکستان کی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ سعودی عرب کے برادر ملک کے طور پر پاکستان مملکت کی آزادی اور علاقائی صورتحال پر شدید تشویش محسوس کرتا ہے۔ سفیر پاکستان نے سعودی فوج کے شاندار دفاعی اقدام کو سراہا جس نے ریاض میں متعدد بے گناہ شہریوں کی زندگیوں کو تحفظ فراہم کردیا۔ 

شیئر: