Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جیالے کانسٹیبل نے ننھی بچی کی جان بچالی

مین ہٹن ..... یہاں ایک پولیس کانسٹیبل نے اچانک سامنے آکر ایسا کچھ کرکے ایک بچی کی جان بچائی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہاں رہنے والی نتالیا البا نامی بچی جو دسمبر میں ایک سال کی ہوگی۔ اکثر بے ہوش ہوجایا کرتی تھی یا اسے سانس لینے میں تکلیف محسوس ہوتی تھی۔ ایسا ہی کچھ ایک بار گزشتہ دنوں ہوا تو اسکے والدین نے ٹرانزٹ مین ہٹن ٹاسک فورس نامی ادارے کے ہیڈکوارٹر سے رجوع کیا۔ کچھ دیر قبل بالکل بے ہوش ہوجانے والی بچی جس کی سانس بھی نہیں چل رہی تھی انکے ساتھ تھی اور یہ بچی کسی بھی وقت مکمل طور پر مردہ ہوسکتی تھی مگر موقع پر موجود ایک باہمت اور انسانیت دوست کانسٹیبل نے آگے بڑھ کر اس ننھی بچی کو بھرپور انداز میں سانس لینے کے قابل بنانے کی کوشش کی جو اتنی کارگر ثابت ہوئی کہ بچی پوری طرح سے ہوش میں آگئی۔ یہ معاملہ دیکھ کر نہ صرف بچی کے والدین بلکہ موقع پر موجود افراد بھی بے حد متاثر ہوئے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ بچی نیویارک کے سب وے میں اس کیفیت سے دوچار ہوئی تھی۔ والدین نے کانسٹیبل کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے دلی خوشی اور دعاﺅں کا اظہار کیا ہے مگر ڈاکٹر بھی یہ دیکھ کر حیران ہیں کہ اتنی نازک حالت میں کانسٹیبل نے کس طرح اس کی زندگی بحال کی۔

شیئر: