Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شام میں خود کش حملہ،100 سے زائد ہلاک

دمشق ...شام کے مشرقی صوبے دیرالزور میں کاربم حملے میں 100 سے زائد افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے۔ مرنے والوں میںخواتین اور بچے شامل ہیں۔ کئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔شامی اپوزیشن کے مبصر گروپ سیرین آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے بتایا کہ حملہ آور نے پر ہجوم علاقے میں بارود سے بھری ہوئی کار دھماکے سے اڑا دی۔واضح رہے کہ 2روز دن قبل شامی ٹی وی پر اعلان کیا گیا تھا کہ حکومت کی حامی فورسز نے دیر الزور کو داعش کے قبضے سے چھڑا کراس پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی۔
 

شیئر: