Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی کو جھٹکا

لکھنو.... مرکزی وزیر انو پریا پٹیل کی قیادت والی پارٹی اپنا دل نے اترپردیش بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی کو جھٹکا دیا ہے۔ جہاں ایک طرف پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ انتخابات میں اپنے امیدوار میدان میں نہیں اتارےگی وہاں اس نے بی جے پی امیدواروں کی حمایت کرنے سے بھی انکار کردیا تاہم پارٹی کا کہنا ہے کہ ریاست اور مرکز میں بی جے پی کے ساتھ اتحاد جاری رہے گا۔اچانک لئے گئے اس فیصلہ سے اپنادل اور بی جے پی کے درمیان کڑواہٹ شروع ہوگئی ہے۔ خیال رہے کہ انوپریا پٹیل مودی حکومت میں کابینی وزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے اس فیصلہ سے مرکز اور ریاست میں حکومت کے ساتھ اتحاد پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔بتایا جارہا ہے کہ بی جے پی کے ساتھ سیٹ کی تقسیم کو لے اتفاق رائے نہیں ہونے کی وجہ سے پارٹی نے بلدیاتی انتخابات سے کنارہ کشی اختیارکرلی ہے حالانکہ قبل ازیں اپنا دل پارٹی بلدیاتی انتخابات میں مضبوطی کے ساتھ اپنے امیدوار میدان میں اتارنے کی بات کہہ رہی تھی۔ یہی وجہ تھی کہ پارٹی کی کنوینر اور مرکزی وزیر انوپریا پٹیل نے گزشتہ ماہ ڈویژنل اور ضلع انچارجوں سے 6 اکتوبر تک ان سیٹوں کی فہرست طلب کی تھی ، جہاں پارٹی مضبوط ہے اور اس کا اپنا ایک ووٹ بینک ہے۔
 

شیئر: