اسلام آباد...نیب نے پیپلزپارٹی کے 3 رہنماوںکیخلاف جاری تحقیقات جلد نمٹانے کا فیصلہ کرلیا۔چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سابق وفاقی وزیر مواصلات ارباب عالمگیر، ان کی اہلیہ عاصمہ عالمگیر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے اور گوادر میں ناجائز الاٹمنٹس سے متعلق الزامات کی تحقیقات ہو رہی ہیں۔ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی تحقیقات زیر التواء ہیں۔ تینوں رہنماوں کے خلاف تحقیقات جلد مکمل کی جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ زیر التوا مقدمات نمٹانے کے لئے کارروائی کا عمل تیز کردیا گیا ۔اولین ترجیح ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ ہے، اس کے لئے زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر سختی سے عمل در آمد کرایا جائے گا۔