Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ نے پھر ڈو مور کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد... پاکستان میں امریکی سفیرڈیوڈ ہیل نے پاکستان سے دہشت گردوں کے خلاف پھر فیصلہ کن کارروائی کا مطالبہ کردیا۔ امریکی سفیرنے کہا کہ چاہتے ہیں کہ پاکستان دہشتگردوں کےخلاف فیصلہ کن کارروائی کرے ۔تمام گروہوں کے ساتھ ایک ہی طریقے سے نمٹا جائے۔ پیر کوپاک، امر یکہ ٹریک ٹو ڈائیلاگ کے چوتھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی قیادت نے افغانستان میں قیام امن کے لئے اپنی کوششیں تیزکرنے کا یقین دلایا ہے۔ پاک ہند تعلقات میں بہتری لانے کے لئے بھی دبا ڈ ال رہے ہیں۔امریکی سفیر نے کہا کہ طالبان پراس وقت تک دبا و رکھنا ہے جب تک وہ مذاکرات کی میز پرنہیں آتے۔ڈیوڈ ہیل نے کہا کہ امر یکہ کی نئی حکمت عملی علاقائی بنیادوں پر ہے۔ نئی حکمت عملی کا مقصد دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا خاتمہ اور اقتصادی خوشحالی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قیادت نے افغان امن کیلئے کوششیں تیزکرنے کایقین دلایا ہے۔ مل کراس تعاون کومزیدفروغ دے سکتے ہیں۔ ولسن سینٹرکے مائیکل کوگلمین نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاک، امر یکہ تعلقات کامشکل دورچل رہا ہے۔موجودہ حالات کوکرکٹ گیم کی طرح لیاجاسکتا ہے۔اس گیم میں پاکستان اورامر یکہ ایک ہی جانب ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکاکوافغانستان میں پاکستان کی ضرورت رہے گی۔

شیئر: