Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگنا رناوت کوہ پیما بنیں گی

بالی وڈ فلموں کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت اگلی  فلم میں کوہ پیما  بنیں گی۔ اداکارہ  کو اگلی بالی ود فلم میں کاسٹ کرنے کی اطلاعات ہیں۔ یہ نئی فلم ہندوستان کی معذور خاتون کوہ پیما  انوریما سنہا کی حقیقی زندگی پر بنائی جارہی ہے جو ماونٹ ایورسٹ  سر کرچکی ہیں۔ انوریما ہندوستان کی نیشنل والی بال کھلاڑی رہ چکی ہیں جو ٹرین حادثے کا شکار ہوکر اپنی ٹانگ ٹوٹ جانے سے معذور ہونے کےبعد کوہ پیما بنیں ۔فلم میں  انوریما کے کردار کیلئے کنگنا کو منتخب کرنے  کے ليے کہاگیا ہے ۔کنگنا ان دنوں 'رانی لکشمی بائی کی زندگی پر مبنی فلم مانی کارنیکا، دی کوئین آف جھانسی کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ رواں برس کنگنا کی فلم سمرن ریلیز ہوئی تھی۔
 

شیئر: