Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیو ں کا بحرالاحمر میں عالمی جہاز رانی بند کرنے کا اعلان

ریاض.... حوثیوں کے ترجمان محمد عبدالسلام نے بحر الاحمر میں عالمی جہاز رانی بند کرنے کی دھمکی دیدی۔ اقوام متحدہ کے ماتحت ادارے نے یمن جانے والے جہازوں کو اجازت ناموں کا اجراءبند کر دیا اور بحرالاحمر کی بندرگاہوں پر لنگر انداز تمام جہازوں کو فوراً نکل جانے کی ترغیب دیدی۔ اقوام متحدہ کے ادارے نے توجہ دلائی کہ ماضی میں یمن جانیوالے جن جن جہازوں کو اجازت نامے جاری کئے گئے تھے انہیں تا اطلاع ثانی معلق کر دیا گیا۔ اقوام متحدہ نے یہ فیصلہ سعودی عرب کی زیرقیادت یمنی آئینی حکومت کی بحالی کیلئے قائم عرب اتحاد کی جانب سے عارضی طور پر یمن کے ہوائی اڈوں ، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں کو بند کرنے کے اعلان کے بعد کیا۔ 
 

شیئر: