Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی انٹرپول نے غبن کے مفرور ہندوستانی ملزم کو واپس بلا لیا

 ریاض.... سعودی انٹرپول نے غبن کے مفرور ہندوستانی ملزم کو اس کے وطن سے سعودی عرب واپس بلا لیا۔ ہندوستانی شہری (م۔ا) سعودی عرب میں کام کرنے والی ایک کمپنی میں غبن کے بعد غیر قانونی طریقے سے مملکت سے فرار ہو گیا تھا۔ وہ غبن کا معاملہ طشت ازبام ہونے سے قبل ہی مملکت سے بھاگ گیا تھا۔ سعودی عرب نے قانونی چارہ جوئی کر کے اسے ہندوستان سے واپس بلا لیا۔ 5صفر 1439ھ مطابق 25اکتوبر 2017ءکو اسے گرفتار کیا گیا تھا۔ سعودی انٹرپول نے ہر طرح کے جرائم کے انسداد کی مہم کے تحت اسے ہندوستانی حکام سے واپس حاصل کرنے میں مدد طلب کی تھی۔ دنیا بھر کے ممالک تحویل مجرمین کے معاہدے یا جرائم کے انسداد میں تعاون کے جذبے کے تحت مجرم قرار دے دئیے جانیوالے افراد کو متعلقہ ملک کے حوالے کر دیتے ہیں۔ ہندوستان سعودی عرب کو اور سعودی عرب ہندوستان کو مطلوبہ افراد حوالے کرنے میں تعاون کی پالیسی پر گامزن ہیں۔
 

شیئر: