مملکت ولایت الفقیہ کا خاتمہ کردیگی، عراقی عہدید ار
بغداد .... عراقی رکن پارلیمنٹ عمر عبدالستار نے اس یقین کا اظہار کیاہے کہ سعودی عرب ولایت الفقیہ نظام کو ہمیشہ کیلئے دفنادے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کے پاس ایرانی دہشتگردی کو لگام لگانے کا بہترین موقع ہے۔ اگر خطے میں آباد شیعہ فرقے کے لوگوں کا تعلق ایران سے منقطع کرادیا گیا تو دہشتگرد تنظیم حزب اللہ اور الحشد العراقی کا خاتمہ خود بخود ہوجائیگا۔