حشرات الارض کا راج ، ریستوران بند
مکہ مکرمہ.... مکہ مکرمہ میں الشوقیہ بلدیہ کے افسران نے متعدد ریستوران اور کولڈ اسٹوریج بند کرادیئے۔ انسانی استعمال کے ناقابل کھانے پینے کی کافی مقدار میں اشیاءضائع کردیں۔ الشوقیہ بلدیہ کے چیئرمین ممدوح عراقی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ ریستورانوں اور کولڈ اسٹوریج میں چوہے اور حشرات الارض کھانے پینے کی اشیاءکے ڈبوں کے اطراف گھومتے نظرآرہے تھے۔ کھانے پینے کی اشیاءحفظان صحت کے ضوابط کے منافی طریقے سے ذخیرہ تھیں۔ بلدیہ مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی صحت کی سلامتی کی خاطر چھاپہ مار مہم جاری رکھے گی۔