Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فٹبال سے لگاﺅ میرے بیٹے کے خون میں شامل ہے، رونالڈو

میڈرڈ:پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے کہا میرے بیٹے رونالڈو جونیئر کی فٹ بال کے کھیل سے محبت بڑھتی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ جونیئر اپنے فارغ وقت میں صرف یہی کھیل کھیلتا ہے اور صورتحال یہ ہو گئی ہے کہ اسے کھانے کےلئے بھی کھینچ کر لانا پڑتا ہے ۔ مجھے اپنے بیٹے پر فخر ہے کہ صرف7سال کی عمر میں کھیل اور لوگوں سے ملنے جلنے کے معاملے میں بہت پر اعتماد ہو چکا ہے۔ جو کوئی بھی اس سے ملتا ہے اس کے مودبانہ مگر اعتماد سے بھرپور رویئے کی تعریف کرتا ہے۔ کھیل سے اس کا جنون کی حد تک لگاوبعض اوقات مسائل پیدا کردیتا ہے۔ رونالڈو جونیئر موقع ملتے ہی باہر جاکر فٹبال کھیلنے لگتا ہے۔ اگر کوئی ساتھی نہ بھی ملے تو اکیلا ہی گیند کو کک لگاتا رہتا ہے یہاں تک کہ رات کے کھانے کےلئے بھی اسے سختی کرکے بٹھانا پڑتا ہے ۔ عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کا کہنا تھا کہ پروفیشنل کھلاڑی کے طور پر فٹبال میرا اوڑھنا بچھونا ہے لیکن جب میں جونیئر کی عمر کا تھا تو کھیل کےلئے اتنا جنونی ہرگز نہیں تھا ۔رونالڈو کے مطابق فٹبال کا کھیل ان کے بیٹے کے خون میں سرایت کر چکا ہے اور شاید اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ اس کے آس پاس کا ماحول ہی اس کھیل ہی سے متعلق ہے ۔

شیئر: