Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیفا: بہترین فٹبالر کا اعزاز کرسٹیانو رونالڈو کے نام، زین الدین زیدان بہترین کوچ

لندن: فیفا ایوارڈ کی سالانہ تقریب کا انعقاد لندن میں کیا گیا جہاں سال کے بہترین فٹبال کھلاڑیوں، گول کیپر اور کوچز کو دیئے گئے اعزازات، 2017 ءکے بہترین کھلاڑی کیلئے ایک بار پھر 3سپر اسٹارز ورلڈ کلاس فٹبالرز کرسٹیانو رونالڈو، لائنل میسی اور نیمار جونیئر کے نام شامل تھے۔ پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو نے مسلسل دوسرے سال بہترین کھلاڑی کا یہ منفرد ایوارڈ جیت لیا۔ پرتگالی اسٹار نے 5 سال میں چوتھی بار بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔ کرسٹیانو رونالڈو نے کامیابی کا کریڈٹ اپنے کلب رئیل میڈرڈ کے کھلاڑیوں، کوچز اور اسٹاف ممبرز کو دیا۔ بہترین کوچ کا ایوارڈ زین الدین زیدان کے حصے میں آیا۔ آرسنل ٹیم کے الیویئر گیرود کو 2017ءکے بہترین گول کا ایوارڈ دیا گیا۔ لیکی مارٹن نے بہترین خاتون فٹبالر کا ایوارڈ حاصل کیا جبکہ ہالینڈ کی سارینا وگ بہترین خاتون کوچ کا اعزاز حاصل کرنے میںکامیاب ہوئیں۔

شیئر: