اسلام آباد..سابق صدر پرویز مشرف نے نئے الائنس کا اعلان کردیا۔نئے سیاسی الائنس کا نام پاکستان عوامی اتحاد رکھا گیا ہے۔سابق صدر مشرف اتحاد کے چیئرمین اور اقبال ڈار سیکریٹری جنرل ہونگے ۔اجلاس میں آل پاکستان مسلم لیگ، پاکستان عوامی تحریک، مجلس وحدت المسلمین، سنی اتحاد کونسل، مسلم لیگ (جونیجو)، مسلم کانفرنس اور پاکستان مزدور محاذ سمیت 23 جماعتوں کے رہنما شریک ہوئے۔ پاکستان سرزمین پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کو بھی اتحاد میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہے۔ اجلاس سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے مشرف نے کہاکہ ایم کیو ایم کے معاملے میں ہر مرتبہ میرا نام آجاتا ہے ۔ پاگل نہیں جو ایک لسانی جماعت کا ہیڈ بن جاوں۔ مہاجروں کو سب کچھ چھوڑ کر پاکستانی بننا ہو گا۔ ہم اکھٹے ہونا چاہتے ہیں اور ایک نام کے ساتھ آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔میں ایک فوجی ہوں اور 40 سال میں کمان کرنا سیکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی صورتحال پر دل دکھا ہے۔ آپس کے جھگڑے بند کریں اور عوام اور مستقبل کی سوچیں ۔سابق صدر نے کہا کہ حالات میں تبدیلی آرہی ہے۔اس کے مطابق پاکستان جاوں گا۔مشرف نے کہا کہ عمران خان صرف اپنی پارٹی کے بارے میں سوچتے ہیں پاکستان کے بارے میں نہیں۔ نواز شریف کا سیاسی مستقبل ختم ہوچکا جب کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی کا وجود نہیں رہا ۔ مشرف الیکشن جلد کرانے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی حالات اگر ٹھیک نہیں ہوتے تو قبل از وقت انتخابات ضروری ہیں۔