سعد الحریری نظر بند نہیں، فرانسیسی وزیرخارجہ
پیرس .... فرانس کے وزیرخارجہ نے واضح کیا ہے کہ ان کے خیال میں لبنان کے مستعفی وزیراعظم سعد الحریری سعودی عرب میں نظربند نہیں۔ ان کے سفر اور نقل و حرکت پر کوئی پابندی نہیں۔ وہ اپنے فیصلے خود کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔