Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کھیرے کا فیشل کیسے کریں؟

ایک کھیرا گرائینڈ کر کے اسے میں کھانے کاایک چمچ لیموں کا رس ، چند پتے پودینہ،ایک کھانے کا چمچ شہد،ایک انڈے کی سفیدی اور ایک کھانے کا چمچ عرق گلاب شامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں اور چہرے پر اس طرح لگائیں کہ آنکھوں والا حصہ محفوظ رہے۔25منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر سادہ پانی سے منہ دھو لیں،ہفتے میں ایک دفعہ یہ عمل ضرور دہرائیں۔

اگر آپ کی جلد آئلی ہے تو درج ذیل نسخے جلد کی اضافی چکنائی دور کرنے میں مدد گار ثابت ہوں گے :
 ایک چمچ شہد اور آدھا چمچ لیموں کا رس ملا کر 20 منٹ تک چہرے پر لگائیں اور پھر پانی سے چہرہ دھوکر صاف کرلیں۔
 دو کھانے کے چمچ تلسی کے تازہ پتوں کے پیسٹ میں ایک کھانے کا چمچ عرق گلاب شامل کر کے چہرے پر لگائیں اور پندرہ منٹ کے بعد چہرہ سادہ پانی سے دھولیں۔
دو مٹھی پاپ کارن میں آدھا کپ دودھ ملا کر پندرہ منٹ تک بھگودیں اس کے بعد ہاتھوں سے مسل کر سخت ذرے نکال دیں اور یہ پیسٹ چہرے اور گردن پر اچھی طرح لگائیں،خشک ہونے پر دھو کر صاف کرلیں۔
ایک انڈے کی سفیدی میں ایک چمچ دودھ ملا کر 15 منٹ تک چہرے پر لگائیں۔

 

شیئر: