برسلز۔۔۔یورپی یونین نے کہا ہے کہ کاتالونیا کی آزادی سے ا سپین کی اقتصادیات پر معمولی اثر ہوگا۔ یورپی یونین کے کمشنر برائے اقتصادی امور پیرے موسکوویسی کے حوالہ سے بتایاکہ سیکڑوں کاروباری ادارے اور کمپنیاں اپنے مرکزی دفاتر نئے آزاد علاقے سے منتقل کررہے ہیں۔اسپین کے 2017 ء اور 2018 ء کے اقتصادی شرح نمو کے مئی سے قبل اندازے بالترتیب 3.1 اور 2.5 فیصد ظاہر کیے گئے تھے جنھیں سیاسی صورتحال کی خرابی پر کم ہوکر 2.8 اور 2.4 فیصد کردیا گیا جس کے 2019 ء میں مزید کمی کیساتھ 2.1 فیصد تک پہنچ جانے کا امکان ہے۔