Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فوٹو گرافر نے کمال مہارت سے نیویارک کو چھوٹا کردیا

نیویارک....   فوٹو گرافی کا فن بھی دوسرے فنون کی طرح دن بدن ترقی کرتا جارہا ہے۔ آئے دن انتہائی حساس لینس والے کیمرے بازار میں آرہے ہیں جو کسی بھی چیز کو اسکے اپنے حجم و سائز سے بڑا یا چھوٹا کرکے دکھا سکتے ہیں۔ بیلجیئم سے تعلق  رکھنے والے جیسپر لیونارڈ نے اسی فن پر کام کرتے ہوئے نیویارک جیسے انتہائی عظیم الشان اوربڑے شہر کو چھوٹا اور منی ایچر شہر بناکر رکھ دیا ہے۔ فوٹو گرافر کا کہناہے کہ نیویارک کا فضائی نظارہ اس شہر کی وسعت اور عظمت دونوں کا قائل کرتا ہے مگر انہوں نے ایک ایسے زاویے سے لینس کا استعمال کرتے ہوئے اس بڑے شہر کو چھوٹے شہر میں تبدیل کردیا ہے۔ اب انکی یہ عجیب و غریب تصاویر  ’’نیویارک ری سائزڈ‘‘  شائع ہونے والی کتاب میں چھپنے جارہی ہیں۔ واضح ہو کہ فن فوٹو گرافی اور نت نئی تصاویر کے حوالے سے جیسپر کی کئی کتابیں بازار میں آگئی ہیں۔ جیسپر نے کہا کہ نیویارک کو چھوٹا دکھانے کیلئے اس نے اس بات کو پیش نظر رکھا کہ جب ننھے منے پرندے پرواز کے دوران انہیں یہ شہر کتنا بڑا اور کیسا لگتا ہوگا۔ لیونارڈ کی تصاویر میں مین ہٹن جیسا علاقہ کوئی محلہ لگتا ہے۔ تمام تصاویر کی تیاری میں جیسپر کو 20دن تک مصروف رہنا پڑا۔

 

شیئر: