Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اکشے کی سگریٹ، شاہ رخ اور کرن کو قانونی نوٹس

گزشتہ ہفتہ ریلیز ہونےوالی بالی وڈ فلم ' اتفاق کے پوسٹر پر شاہ رخ اور کرن جوہر کو قانونی نوٹس جاری کردیاگیاہے۔ خبروں کے مطابق ہندوستان کے شہر دہلی کے  محکمہ صحت  کی جانب سے شاہ رخ اور کرن کی مشترکہ پروڈکشن میں بننےوالی فلم ' اتفاق کے پوسٹر کو سگریٹ نوشی کیخلاف  ہندوستانی سگریٹ اینڈ ادر ٹوبیکو پراڈکٹس ایکٹ کی خلاف ورزی قراردیا جارہاہے۔ پوسٹر کو تمباکو نوشی کی تشہیر قراردیتے ہوئے کرن اور شاہ رخ کو اس پوسٹر کو سینماوں سمیت تمام سماجی رابطوں کی ویب سائٹ سے جلد از جلد ہٹانے کا حکم جاری کیاگیاہے۔ واضح رہے کہ فلم ' اتفاق کے پوسٹر میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار اکشے کھنہ کو  لائٹر سے سگریٹ سلگاتے ہوئے دکھایاگیاہے۔
 

شیئر: