سعودی خاتون نے 6جڑواں بچوں کو جنم دیا
ریاض ....ریاض کے پرنس سلطان میڈیکل آرمی سٹی میں ایک سعودی خاتون نے 6جڑواں بچوں کو جنم دیا۔ 60ڈاکٹروں نے زچگی کے عمل کی نگرانی کی۔ زچہ بچہ خیریت سے ہیں۔زچگی کے کنسلٹنٹ ڈاکٹر اسامہ التویجری نے بتایا کہ سعودی خاتون کا معاملہ انتہائی نازک تھا۔8ویں مہینے میں اسے پرنس سلطان میڈیکل آرمی لایا گیا۔ معائنے کے بعد آپریشن کے ذریعے زچگی کا فیصلہ کیا گیا۔ میڈیکل ٹیم میں شریک ڈاکٹروں کی تعداد 60تک پہنچ گئی تھی۔