واشنگٹن ...امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ صدارتی انتخاب میں مبینہ روسی مداخلت کے معاملے میں امریکی خفیہ اداروں کی معلومات پر اعتماد ہے۔ اس سے قبل ٹرمپ نے روسی صدر پوٹین سے ملاقات کے بعد ٹوئٹر پر بیان میں کہا تھا کہ روسی صدر پوٹین کی اس بات پر یقین ہے کہ ماسکو نے گزشتہ امریکی صدارتی انتخاب میں کوئی مداخلت نہیں کی تھی۔ ٹرمپ کے اس بیان پر امر یکہ میں تنقید کی جا رہی ہے۔ صدر ٹرمپ نے اپنا موقف تبدیل کرتے ہوئے کہا کہ امریکی خفیہ ادارے بہترین انداز سے اپنا کام کر رہے ہیں ۔امریکی اہلکاروں پر بھروسہ ہے۔