Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن سے داغے گئے میزائل کو ناکارہ بنا دیا، اسرائیلی فوج کا دعویٰ

حوثیوں نے فلسطینیوں سےاظہارِ یکجہتی میں اسرائیل پر کئی میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں۔ فوٹو اے پی
یمن میں حوثیوں کے زیرِ قبضہ دارالحکومت صنعاء پر جمعہ کے روز ہونے والے فضائی حملوں کے بعد اسرائیل نے یمن سے آنے والے میزائل کو ناکارہ بنا دیا ہے۔
فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اسرائیلی فوجی ترجمان نے کہا ہے بیت المقدس اور بحیرہ مردار کے علاقوں میں سائرن بجائے گئے تاہم میزائل اسرائیلی علاقے میں داخل ہونے سے پہلے ہی روک لیا گیا۔
ایک دن قبل صنعاء پر فضائی حملہ ہوا تھا جس کا الزام حوثی باغیوں نے امریکی-برطانوی جارحیت پر عائد کیا لیکن حملے کے ذمہ داروں کے بارے میں واضح معلومات نہیں اور اسرائیل، امریکہ یا برطانیہ کی جانب سے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔
صنعاء کے ایک رہائشی نے بتایاہے ’دھماکے کی آواز سنی ہےجس کے بعد ان کا گھر ہل کر رہ گیا۔
ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے 2014 میں صنعاء پر قبضہ کر کے یمنی حکومت کا تختہ الٹ دیا اور یمن کے بڑے حصے پر قابض ہیں۔
گذشتہ سال اکتوبر میں غزہ جنگ کے آغاز کے بعد سے حوثیوں نے فلسطینیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے طور پر اسرائیل پر کئی میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں۔
حوثیوں نے نومبر میں اسرائیل اور  حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کے بعد سے حملے بڑھا دیے ہیں۔

فضائی حملے سے قبل ہزاروں لوگ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے مظاہرے میں شریک تھے۔ فوٹو اے پی

اسرائیل نے بھی یمن پر حملوں میں اضافہ کیا ہے، جمعرات کو صنعاء کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا گیا جب عالمی ادارہ صحت کے سربراہ طیارے میں سوار ہونے والے تھے۔
حوثیوں نے بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں پر بھی حملے کیے ہیں جس کے جواب میں امریکہ اور بعض اوقات برطانیہ نے جوابی کارروائیاں کی ہیں۔
جمعہ کے روز صنعاء پر ہونے والے فضائی حملے سے قبل ہزاروں لوگ فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے مظاہرے میں شریک تھے۔

صنعاء کے رہائشی نے بتایا ’دھماکے کی آواز سے ان کا گھر ہل کر رہ گیا۔ فوٹو اے پی

صنعاء میں حوثیوں کے حامی محمد القبیسی کا کہنا ہے ’معاملات کا توازن بدل چکا ہے اب ائیرپورٹ کے بدلے ائیرپورٹ، بندرگاہ کے بدلے بندرگاہ اور انفراسٹرکچر کے بدلے انفراسٹرکچر کا اصول لاگو ہوگا۔
انہوں نے کہا ’ہم غزہ کے اپنے بھائیوں کی حمایت سے نہ تھکیں گے نہ اُکتائیں گے۔‘
حوثیوں کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ’اسرائیلی جارحیت عظیم یمنی عوام کے عزم اور فلسطینی عوام کی حمایت کے عزم کو مزید بڑھائے گی۔‘

شیئر: