دبئی ۔۔۔صدرِ فرانس کی بیگم نے متحدہ عرب امارات کی مسجد کی زیارت کے وقت حجاب کا اہتمام کیا ۔ اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں ۔ صدر فرانس’’ لوفر ابو ظبی میوزیم‘‘ کے افتتاحی پروگرام میں شرکت کیلئے 24گھنٹے کے دورے پر جمعرات کو امارات گئے تھے ۔ فرانسیسی جریدے لا ببلیک نے اس موقع پر بیگم صدر فرانس کی تصاویر کی بابت رپورٹ میں واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر ان تصاویر کے حوالے سے زبردست ردعمل سامنے آیا ہے ۔ اصولی بات تھی کہ بیگم صدر فرانس اسلامی ریاست میں مسجد کی زیارت کے وقت اسلامی روایات کی پابندی کریں ۔ انہوں نے ایسا ہی کیا تاہم ٹویٹر پر اس حوالے سے زبردست بحث چھڑی ہوئی ہے ۔