لبنانی مارونی مذہبی پیشوا الراعی کی مملکت آمد
ابہا .... مارونی مذہبی پیشوا بشارة بطرس الراعی خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے۔ ماہرین کا کہناہے کہ یہ تاریخی دورہ ہے۔ ہر لحاظ سے اہم ہے۔ مارونی مذہبی پیشوا پہلی بار سعودی عرب کے دورے پر قائد اعلی کی دعوت پر پہنچے ہیں۔ یہ دعوت نامہ سعد الحریری کے مستعفی ہونے سے قبل بھیجا گیا تھا۔ سعودی عرب ان دنوں تمام مذہبی گروپوں کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ لبنان ، عرب لیگ کے بانی ممالک میں سے ایک ہے۔ سعودی اور لبنانی عوام اس دورے سے بڑی امیدیں وابستہ کئے ہوئے ہیں۔