Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند خطے میں انتشار پھیلا رہا ہے ،جنرل زبیر

اسلام آباد.. چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہا ہے کہ ہند خطے میں انتشار اور انا ر کی پھیلا رہا ہے۔ مسئلہ کشمیر بدستور ایٹمی جنگ کا پیش خیمہ ہے۔کسی بھی قسم کا غلط اندازہ خطرات کا باعث بن سکتا ہے۔ پاکستان اپنے دفاع سے غافل نہیں۔ اسلام آباد میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ہندکی جانب سے پاکستان کیخلاف روایتی جنگ جاری ہے، جو کسی وقت بھی بڑی جنگ میں بدل سکتی ہے۔ خطے میں پائیدار امن کے لئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ ہند وستانی خفیہ ایجنسی نے سی پیک کو سبوتاژ کرنے کیلئے 50 کروڑ ڈالر سے خصوصی سیل قائم کر رکھا ہے۔ بلوچستان میں دہشت گردی کو ہو ا دی جارہی ہے۔انہوںنے کہا کہ پاکستان افغانستان میں پائیدار امن کا خواہاں ہے۔ خطے میں سیاسی و معاشی استحکام کی اشد ضرورت ہے۔جنرل زبیر نے مزید کہا کہ افغانستان، ایشیاکاگیٹ وے ہے۔دنیا کے مستقبل کی اقتصادی اور فوجی طاقتیں جنوبی ایشیامیں ہوں گی۔ممالک کو روکنے اور گھیرنے کی پالیسی خطے کے لئے نقصان دہ ہے۔

شیئر: