Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تمباکو نوشی سے ہر سال 4 لاکھ 80 ہزار امریکی شہریوں کی اموات

واشنگٹن۔۔۔ امریکا میں سگریٹ نوشی سے 4 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد ہر سال موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ امریکی خبرر رساں ادارے کے مطابق امریکی حکومت نے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول (سی ڈی سی) کے حوالے سے رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق 5 میں سے ایک امریکی شخص سگریٹ نوشی کا عادی ہے۔  امریکہ میں 20.1 فیصد شہری کسی بھی قسم کی تمباکو نوشی کرتے ہیں جس میں سے ایک بڑی تعداد سگریٹ، سگار، پائپ یا کسی اور حالت میں تمباکو کا استعمال کرتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکا میں انسداد سگریٹ نوشی کے حوالے سے کافی کوششیں کی جارہی ہیں۔ ساڑھے 3 فیصد لوگ اسی حوالے سے ای سگریٹ کا استعمال کر رہے ہیں۔
 

شیئر: