گلیمس ، کیلیفورنیا .... کیلیفورنیا کے اس صحرائی علاقے میں گزشتہ دنوں ایک فلم کی شوٹنگ ہورہی تھی جس کیلئے ایک جیپ کو اڑتے ہوئے دکھایا جارہا تھا اور کیمرہ مین جیپ کے بالکل سامنے آکر عکس بندی میں مصروف تھا کہ اچانک ایک ٹیلے کے اوپر سے یہ جیپ اچھلی اور کیمرہ مین کے بالکل قریب آگئی اور عین ممکن تھا کہ وہ اسے زور دار ٹکر مار کر ہلاک یا زخمی کردیتی کیمرہ مین حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زمین پر بیٹھ گیا اور اڑنے والی جیپ سے محفوظ رہا۔ اس موقع کی وڈیوجاری ہونے کے بعد بہت تیزی سے مقبول ہورہی ہے اور وڈیو میں سارے مناظر اور واقعات ترتیب سے دیکھے جاسکتے ہیں۔ موقع پر موجود ہدایتکار اور دوسرے لوگوں کا کہناہے کہ اندازے کی ذرا سی غلطی کسی بڑے سانحہ کا سبب بن سکتی تھی۔ خوشی کی بات ہے کہ جیپ چلانے والے کی غفلت جوکسی بڑے سانحہ کا سبب بن سکتی تھی کیمرہ مین کی حاضر دماغی اور بروقت فیصلے کے طفیل ایسا نہیں ہوا۔