Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

60ہزار ریال میں ثوب

ریاض .... سوشل میڈیا پرمردانہ ثوب60ہزار ریال میں تیار کرنے والے درزی کی کہانی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ شائقین کا کہناہے کہ مقامی شہری کوایک ایشیائی دکاندار سے کپڑا خریدتے ہوئے وڈیو کلپ میں دکھایا گیا۔اس نے بتایا کہ کپڑا نہایت اعلیٰ درجے کا ہے اور ایک ثوب کیلئے 5.3میٹر 18ہزار ریال میں دستیاب ہوگا۔ اس میں بھی کئی درجے کے کپڑے ہوتے ہیں۔ اعلیٰ ترین کی قیمت 60ہزار ریال ہے۔ مقامی شہریوں نے اس پر طنزیہ جملے تحریر کئے ہیں۔ بعض کا کہناہے کہ اس قدر مہنگے ثوب سے کیا فائدہ حاصل ہوگا۔ بالاخر انسان کو قبر میں جانا ہے اور کفن پر ہی اکتفا کرنا ہوگا۔
 

شیئر: