ہنوئی ..... ویتنام میں اسکول کا ایک بچہ سائیکل سے گر کر ایک بڑے ٹرک کے نیچے آتے آتے بال بال بچ گیا۔ وہ فٹ پاتھ پر سائیکل چڑھانے والا تھا کہ سائیکل سے سڑک پر جاگرا۔ اسی وقت وہاں سے ایک بڑا ٹرک گزر رہا تھا جس کے ڈرائیور نے فوری طور پر ٹرک موڑ لیا اور یوں یہ بچہ بچ گیا۔ ایک راہگیر نے آکر بچے کی مدد کی اور اسے سڑک سے اٹھایا۔ یہ واقعہ ہنوئی میں پیش آیا جہاں دو بچے اسکول سے واپس اپنی سائیکل پر آرہے تھے کہ فٹ پاتھ پر ایک لڑکا تو سائیکل چڑھانے میں کامیاب رہا جبکہ دوسرا توازن کھو بیٹھا۔ بچے کو ایک خاتون راہگیر نے سڑک سے اٹھا کر فٹ پاتھ پر بٹھایا اور دیگر راہگیرو ںنے بچے کی سائیکل سڑک سے اٹھا کر اس کے حوالے کی۔