Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب لیگ کا اجلاس آج قاہرہ میں

 قاہرہ ..... عرب لیگ کے تحت عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کا آج اتوار کو خصو صی اجلاس ہوگا۔ سعودی عرب ، امارات ، بحرین اور کویت کے مطالبے پر اجلاس منعقد کیا جارہا ہے جس میں خطے میں ایرانی مداخلت کی روک تھام کے علاوہ امن و استحکام سے متعلق اہم موضوعات پر گفتگو ہوگی۔ قبل ازیں انسداد دہشت گردی کے علمبردار ممالک کے وزرائے خارجہ نے عرب لیگ کے جنرل سیکریٹری احمد ابو الغیط سے ملاقات کرکے خطے میں ایران کی بڑھتی ہوئی مداخلت کے خطرناک نتائج واضح کئے۔ وزرائے خارجہ نے مشترکہ طور پر مطالبہ کیا کہ ایرانی کی مداخلت کو روکنے کیلئے عرب ممالک کو مشترکہ موقف اختیار کرنا ہوگا۔ 

شیئر: