کویت :پی پی پی کے بانی حاجی افضل نور انتقال کرگئے
كويت(محمد عرفان شفیق) کویت میں پیپلز پارٹی کے رہنما حاجی افضل نور انتقال کرگئے۔وہ کویت میںپاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اور ذوالفقار علی بھٹو کے دیرنہ ساتھی تھے۔ جب ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دی گئی تو انہوں نے کارکنان کو جمع کرکے یہاں احتجاجی جلوس نکالا تھا۔ ضیاء دورمیں ان پر پاکستان جانے پر پابندی عائد تھی۔ انہیں آج ہفتہ کو بعد نماز عصر مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔