تیما .... جیولوجیکل سروے بورڈ کے ترجمان طارق اباالخیل نے واضح کیا ہے کہ تاریخی کھدائی پر مامور بورڈ کی ٹیم کو مشرقی تیماءکے النفود صحراءمیں کھدائی کے دوران5 لاکھ برس پرانے ہاتھی کی باقیات ملی ہیں۔ دریافت شدہ نمونے ہاتھی کے بچے کے دانتوں ، بازوں اور کولہو کے ہیں۔ باقیات کا 84 فیصد تک حصہ دریافت ہوچکاہے۔