Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موگابے پر مستعفی ہونے کادبائو بڑھ گیا

 ہرارے۔۔۔زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے پر مستعفی ہونے پر دبائو بڑھ گیا ہے۔حکمران پارٹی کی بااثر یوتھ لیگ اور سابق فوجیوں کی ایسوسی ایشن نے ہرصورت عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کردیا ہے ۔زمبابوبے کے سابق فوجیوں کی ایسوسی ایشن کے سربراہ کرس موٹسوانگاوا نے موگابے اور ملک کا کنٹرول سنبھالنے والے جرنیلوں کے درمیان ملاقات کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فوج کو آج انہیں ہٹادینا چاہئیے ،انکے لئے بہتر ہے کہ اقتدار اب انکے حوالے کردیں ۔ زمبابوے کی حکمران پارٹی کی بااثر یوتھ لیگ نے بھی صدر رابرٹ موگابے سے عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔
 

شیئر: