جدہ میں گھنے بادل آسمان پر گھرنا شروع ہوگئے
جدہ: جدہ میں گھنے بادل آسمان پر گھرنا شروع ہوگئے۔ کچھ دیر بعد موسلادھار بارش شروع ہونے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق مدینہ منورہ اور ینبع سے گھنے بادلوں نے جدہ کی فضا کو گھیرنا شروع کردیا ہے ۔ جدہ کے شمالی علاقوں میں اندھیرا چھاگیا جبکہ پورے شہر میں بوندا باندی شروع ہوگئی۔
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آج جدہ سمیت متعدد شہروں میں موسلادھار بارش ہوگی۔ متعدد کمشنریوں میں غیر یقینی موسم کے باعث اسکول بند کردیئے ہیں۔