رنویر نے سلمان کے کاندھے دبائے
بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ سلمان خان کی نئی فلم ' ریس تھری کے سیٹ پر پہنچ گئے اور سلمان خان کے کندھے بھی دبائے ۔ رنویر سنگھ سلمان کی نئی ایکشن فلم کی شوٹنگ کےدوران ان سے ملاقات کرنے گئے ۔رنویر اور سلمان کی ایک تصویر سامنے آئی ہے جس میں رنویر، سلمان کے کاندھے دباتے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ دونوں اداکاروں نے ہنسی مذاق بھی کیا۔سلمان خان ان دنوں اپنی فلم ' ٹائیگر زندہ ہے کی تشہیری مہم چلارہے ہیں ۔دوسری جانب اگلی فلم ' ریس تھری کی شوٹنگ بھی کررہے ہیں۔