نئی دہلی-------آزادی کے بعد پہلی مرتبہ ہندستانی مسلم خواتین اکیلے گروپ کی شکل میں سفر حج پرروانہ ہونے جارہی ہیں۔2018 کی نئی حج پالیسی کے تحت اس تبدیلی سے ان میں اتنا جوش و خروش پیدا ہو گیاہے کہ صرف ایک ہفتہ کے اندر اب تک 88 خواتین کی درخواستیں مرکزی حج کمیٹی کو مل چکی ہیں۔ ان میں سب سے پہلے کیرالہ کی 4خواتین کے ایک گروپ نے درخواست دی تھی۔اقلیتی امور کے مرکزی وزیر نقوی نے کہا کہ پہلے مسلم خواتین محرم ،مثلاً شوہر، باپ، بھائی یا بیٹے کے ساتھ ہی حج کر سکتی تھیں لیکن اب پہلی بار انہیں اکیلے ہی حج پر جانے کی منظور ی دیدی گئی ہے۔اب 45سال سے زائد کی خواتین4,4 کے گروپ میں اکیلے حج کرنے جا سکتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ان خواتین کے تحفظ کا خاص خیال رکھے گی۔