سعید الزہرانی وحسان صدیقی کے شانہ بشانہ ہندوستانی ، مصری ، یمنی او ربنگلہ دیشی ہنرمندوں کی شرکت
طائف (ابو علی بڈانی) سعودی کمپنی ا سپیکٹرا نے طائف میں مقیم پاکستانی ، مصری ، یمنی، انڈین اور بنگلہ دیشی ہنر مندوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ اس موقع پر کمپنی کے پاکستانی اعلیٰ عہدیدار حسان صدیقی نے کہا کہ الحمدللہ اب سعودی عرب بڑی ترقی کر رہا ہے۔ ہماری کمپنی کی ایک ایک چیز مملکت ہی میں تیار کی جاتی ہے۔ معیاری ہوتی ہے۔ جس سے سوئچ ساکٹ اور دوسری کئی مصنوعات میں فائر پروف پلاسٹک استعمال ہوتی ہے۔ حسان صدیقی نے کہا خاص کر پاکستانی سعودی بھائیوں کی سیفٹی کے لئے ان کی عمارتوں میں ہمیشہ اعلیٰ کوالٹی کی پروڈکٹ استعمال کرتے ہیں۔ دوسرے ملک سے تعلق رکھنے والے ہمارے بھائیوں کو بھی چاہئے کہ وہ سعودی بھائیوں کے ساتھ خیر خواہی کرتے ہوئے عمارتوں میں اچھی چیز استعمال کریں۔ اس تقریب میں طائف کی معروف کاروباری شخصیت شیخ سعید صالح الزاہرانی نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ ان کے علاوہ وضاح سراقبی، محمد طہٰ، محمد حسن، محمد جمال، اشرف مرسی ، محمود حمدی ، محمد سالم ، عبدالرحمان المہندس ضیاء بھائی احمد ، جمال،یوسف، عمران کے علاوہ کثیر تعداد میں ہنرمندوں نے شرکت کی۔