لندن .... زمانہ قدیم سے یہ بات کہی جارہی ہے کہ گھر کا کام کاج کرنے والی خواتین زیادہ صحتمند اور تندرست رہتی ہیں۔ ایک زمانہ تھا جب گھر کے سارے کام جن میں کپڑوں کی دھلائی شامل تھی صرف عورتوں تک محدود تھی مگر جیسے جیسے دنیا نے ترقی کی اور واشنگ مشینیں آتی گئیں ۔ کچھ مرد بھی کپڑے دھو نے میں مصروف ہوگئے مگر عام طور پر عورتوں کو ہی گھر کی صفائی ستھرائی اور استری کے کاموں کے حوالے سے ذمہ دار جانا جاتا ہے۔ انکا یہ کام ایک سماجی ذمہ داری ہے مگر اس سماجی ذمہ داری کے طفیل انہیں بہت ساری نعمتیں بھی حاصل ہوتی ہیں۔ سائنسدانوں کا کہناہے کہ اگر کوئی خاتون روزانہ 30منٹ بھی کپڑے دھونے ا ور استری کرنے پر صرف کرے تو زندگی کا دورانیہ نمایاں طور پر بڑھ جاتا ہے او رصحت بہتر رہتی ہے اور خود کو زیادہ چاق و چوبند محسوس کرتی ہیں یعنی یہ محنت والا کام انکے لئے اچھے ثابت ہوتے ہیں اوربہت سی خواتین خوشدلی سے ایسے کام انجام دیتی ہیں۔