Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بدعنوانوں کورقم جمع کرانے کیلئے اکاﺅنٹ

ریاض .... سماجی ترقیاتی بینک نے ای بینک ویب سائٹ پر جاری کردہ اعدادوشمار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ گزشتہ مہینے ”حساب ابراءالذمہ“ میں اب تک مجموعی طور پر9کروڑ 10لاکھ26ہزار910ریال جمع کئے گئے ہیں۔سعودی حکومت نے 11برس قبل ایک اکاﺅنٹ ایسے لوگوں کیلئے قائم کیا تھا جنہوں نے قومی دولت کسی نہ کسی شکل میں لوٹی تھی اور انہیں بری الذمہ ہونے کیلئے لوٹی ہوئی رقم واپس کرنے کی سہولت دینے کیلئے ایک اکاﺅنٹ مختص کیا گیا تھا جس کا نام حساب ابراءالذمہ (بری الذمہ ہونے والا اکاﺅنٹ) رکھا گیا تھا۔ اس میں اب تک جمع ہونے والی سب سے بھاری رقم 20ملین ریال بتائی جاتی ہے۔ مذکورہ ویب سائٹ پر جاری کردہ اطلاعات سے پتہ چلتا ہے کہ مذکورہ اکاﺅنٹ میں جو رقم بھی جمع کی گئی ہے وہ محدود آمدنی والے شہریوں کو سماجی قرضوں کے پروگرام کے تحت صرف کی جارہی ہے۔ اس ضمن میں شادی،خاندانی کفالت اورگھروں کی اصلاح و مرمت کےلئے قرضے طلب کرنے والے سرفہرست ہیں۔ اس اکاﺅنٹ کے تحت جو لوگ رقم جمع کراتے ہیں انکے نام صیغہ راز میں رکھے جاتے ہیں۔ اس حوالے سے اسے خفیہ کہا جاتا ہے۔یہ غبن یا بدعنوانی کرنیوالے سرکاری ملازمین سے متعلق ہے۔ 
 

شیئر: