کھٹمنڈو ۔۔۔ نیپال میں پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 26 نومبر کو ووٹ ڈالیں جائیں گے۔ حکام نے بدھ کو یہاں بتایا کہ پولنگ سے 72 گھنٹے قبل ہند-نیپال سرحد کو بند کردیا جائے گا۔ نیپال کے پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 7 دسمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ نیپال طویل عرصے سے سیاسی عدم استحکام کا شکار ہے اور ملک میں 2006ء سے جاری خانہ جنگی کے نتیجہ میں 16ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔