ریاض.... مکہ مکرمہ ریجن خصوصاً قنفذہ اور عرضیات جنوبیہ، مدینہ منورہ،جلاجل میں بدھ کو بارش ہوئی۔ کہیں موسلا دھار اور کہیں درمیانے درجے کی بارش کا سلسلہ رہا۔ ریاض میں شہری دفاع نے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی کہ وہ موسم کی خرابی کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کی پابندی کریں۔ ریاض ریجن کے جلاجل شہر اسی طرح الداھینہ، تمیر وغیرہ میں صبح سویرے درمیانے درجے کی بارش ہوئی۔ مکہ مکرمہ، باحہ اور عسیر ریجن میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ شام تک جاری رہا۔ دریں اثناء مکہ مکرمہ گورنریٹ نے واضح کیا ہے کہ جدہ میں امیر ماجد اور فلسطین انڈر پاس اور ملک عبداللہ انڈر پاس بدھ کوبھی بند رہے۔ تااطلاع ثانی دونوں انڈر پاس بند رہیں گے۔ عاجل ویب سائٹ کے مطابق مکہ اور جدہ میں رات کے وقت آسمانی بجلی کی شدید گرج سن کر لوگ سوتے سے ڈر کر اٹھ گئے۔تیسری جانب وادی العقیق کا سیلاب بدھ کو صبح کے وقت مدینہ منورہ پہنچ گیا جس کے باعث مسجد المیقات اور وادی العقیق سے گزرنے والا ہجرہ روڈ بند کردیا گیا۔