کامران اکمل کا نیا ریکارڈ
جمعرات 23 نومبر 2017 3:00
راولپنڈی:وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں مسلسل4 نصف سنچریاں بنانے والے پاکستان کے پہلے پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں۔کامران اکمل نے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں 52،65،63 اور52 رنز کی اننگز کھیلیں۔سب سے زیادہ مسلسل نصف سنچریاں بنانے کا ریکارڈ زمبابوے کے مساکیڈزا اور ہندکے وریندر سہواگ کے پاس ہے۔ دونوں نے5، 5 نصف سنچریاں اسکور کر رکھی ہیں۔پاکستانی نژاد آسٹریلوی،ممبابوین اور اماراتی بیٹسمین عثمان خواجہ، سکندر رضا اور شیمان انور بھی4مسلسل نصف سنچریاں اسکور کرچکے ہیں۔