Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا آپ جلدی تھک جاتی ہیں ؟

اگر آپ جلدی تھک جاتی ہیں تو گھبرانے کی بات نہیں ۔بس وہ وجہ تلاش کریں جو آپ کو جلدی تھکاوٹ کا شکار کر دیتی ہے ۔
طبی ماہرین کے مطابق تھکاوٹ  کی وجوہ میں سب سے اہم وجہ متوازن غذا کا استعمال نہ کرنا ہے۔ اس یے ضروری ہے کہ تھکاوٹ سے بچنے کے لیے  خوراک میں پھلوں ،سبزیوں، اور پروٹین والی غذاؤں کو مدنظر رکھیں ۔ یہ صحت بخش خوراک ہے ۔ اس سے آپ موٹاپے سے بھی محفوظ رہیں گی۔موٹاپا از خود تھکاوٹ کی ایک بڑی وجہ ہے ۔
نیند کی کمی آپ کے جسم سے توانائی کو نچوڑ لیتی ہے ۔بھر پور نیند لینے کی کوشش کریں رات کو سونے سے پہلے چائے یا کافی پینے اور ٹی وی دیکھنے سے پرہیز کریں ۔ اپنے بیڈ روم کو پر سکون اور آرام دہ بنائیں ۔میٹھی نیند سوئیں ،تھکاوٹ دن بھر آپ سے دور رہے گی ۔
باقاعدگی سے ورزش تھکاوٹ سے بچنے کا بہترین نسخہ ہے ۔ اگر آپ سمجھتی ہیں کہ ورزش سے مزید تھک جائیں گی تو آپ غلطی پر ہیں کیونکہ ورزش جسم کی توانائی میں اضافہ کرتی ہے ۔ طبی ماہرین ہفتے میں کم ازکم 4دن 40 منٹ کی ورزش کا مشورہ دیتے ہیں ۔گلاسکو یونیورسٹی کے محققین نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ روز مرہ کے معمولات اور روٹین کے کام جسم کو وہ فوائد فراہم نہیں کر سکتے جو روز مرہ کی ورزش سے حاصل ہوتے ہیں ۔
خون میں ہیموگلوبن کی کمی تھکاوٹ کی ایک عام وجہ ہے ۔خصوصاً خواتین میں یہ مسئلہ ہوتا ہے ۔ہیمو گلوبن کی کمی کو آئرن سے بھر پور خوراک مثلاً گوشت اور سبز پتوں والی سبزیوں کے ذریعے یا پھر ڈاکٹر کی تجویزکردہ ادویات کے ذریعے پورا کیا جا سکتا ہے۔
تھکاوٹ کی وجہ دل کے مسائل بھی ہو سکتے ہیں اگر آپ کام کاج کے دوران یا ورزش کرتے ہوئے شدید تھکن محسوس کریں اور حالت بگڑتی ہوئی محسوس ہونے لگے تو یہ امراج قلب کی نشانی ہو سکتی ہے ۔لہذا فوراً ڈاکٹر سے رابطہ کریں ۔
وہ مریض جن کا شوگر لیول کنٹرول نہیں ہوتا وہ بھی ہر وقت تھکے تھکے رہتے ہیں ۔ اس لیے ایسے مریضوں کو چایئے نارمل زندگی گذارنے کے لیے اپنا شوگر لیول کنٹرول میں رکھیں اور باقاعدگی سے چیک اپ کرواتے رہیں ۔
 

شیئر: