اسلام آباد... اسلام آباد دھر نے کے خلاف آپریشن کی ٹی وی کوریج روکنے کے بعد انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر بھی پابندی لگادی۔ فیس بک ،یو ٹیوب اور ٹوئٹر کو بھی بند کردیا گیا۔ دھرنے سے متعلق پیج بلاک کردئیے گئے۔ پمرا نے اس سے قبل اسلام آباد دھرنے کے خلاف جاری آپریشن کی کوریج ر وکنے کے لئے تمام نیوز چینلز کو آف ایئر کرنے کا حکم دیا تھا ۔پپمرانے انتظامیہ نے کی ہدایت پر میڈیا سے درخواست کی ہے کہ کوڈ آف کنڈکٹ 2015 کے تحت براہ راست کوریج نہ کی جائے۔