Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لائف انشورنس کرانیوالے 5 فیصد سالانہ ٹیکس سے مستثنیٰ ہونگے ، ادارہ ٹیکسیشن

ریاض.... جنرل اتھارٹی آف زکوٰة اینڈ ٹیکس کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ لائف انشورنس پر 5 فیصد ویلیوایڈڈ ٹیکس نافذ نہیں کیا جائیگا۔ دیگر تمام انشورنس اسکیموں پر " واٹ " یکم جنوری سے نافذ کیا جائیگا ۔گاڑیوں کی خریدار ی ، کاراور میڈیکل انشورنس پر 5 فیصد VAT نافذ ہو گا ۔ سبق نیوز نے ادارہ ٹیکسیشن کے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر جاری کئے جانے والے بیان کے حوالے سے لکھا ہے کہ اگر کوئی شخص نئی گاڑی خریدتا ہے جس کی مالیت 86 ہزار ریال ہو تی ہے تو اسے اس قیمت پر 4 ہزار 300 ریال ٹیکس ادا کرنا ہوگا ۔ اسی طرح گاڑیوں کی کمپری ہینسو انشورنس ( تامین شامل ) پر 5 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہو گا ۔ اگر ایک گاڑی کی فل انشورنس 3000 ہزار ریال کی بنتی ہے تو اس پر 5 فیصد ٹیکس 150 ریال ادا کرنا ہو گا ۔ ادارے کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ vat کے نفاذ کےلئے ادارے کی جانب سے ویب سائٹ www.VAT.GOV.SA پر تمام تفصیلات اپ لوڈ کر دی گئی ہیں جس پر لاگ ان کر کے ٹیکس کی ادائیگی اور کیٹگریز معلوم کی جاسکتی ہیں ۔ ادارے کی جانب سے ان کمپنیوں کو جن کی سالانہ آمدنی 1000,000 ریال ہے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 20 دسمبر سے قبل ادارے میں خود کو رجسٹر کروالیں ۔ مقررہ تاریخ میں رجسٹر نہ کروانے والے اداروں پر جرمانے عائد کئے جائینگے ۔ ایسے ادارے جو مقررہ تاریخ کے اندر ادارے ٹیکسیشن میں اپنی آمدنی اور اخراجات کا ریکاڈ جمع نہیں کروائیں گے انکے کمپیوٹر بند کردیئے جائیں گے علاوہ ازیں دیگر جرمانے بھی عائد کئے جائیں گے ۔ 

شیئر: