Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تعدد زوجات کا مطالبہ مسترد

ریاض ....سعودی مردوں نے تعدد زوجات کے مطالبے کو مسترد کردیا۔ سعودی خواتین نے مطالبہ کیا تھا کہ مردوں کو ایک سے زیادہ شادی کرنے پر مجبور کیا جائے۔ سعودی مردوں کا کہناہے کہ ایک سے زیادہ شادی کی بنیادی شرط انصاف ہے جسے پورا کرنا محال ہے۔ سعودی خواتین ایک عرصے سے ہیش ٹیگ پر مہم چلائے ہوئے ہیں کہ معاشرے میں معمر کنواریوں کا مسئلہ حل کرنے کیلئے مردوں کو کثر ت زوجات پر مجبور کیا جائے۔ مملکت میں کثرت زوجات کا مسئلہ کافی عرصے سے چل رہا ہے۔ سعودی شہریوں نے ہیش ٹیگ پر اپنے تاثرات تحریر کرتے ہوئے خبردار کیا کہ ایک سے زیادہ شادیاں تفریحاتی عمل نہیں، شادی ذمہ داری ہے۔
 

شیئر: