ریاض.... اسلامی فوجی اتحاد میں شامل مملکت کے وزرائے دفاع کی پہلی کانفرنس سے ترکی کے وزیر دفاع نور الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد تنظیمیں اسلام کے نام سے بے قصور لوگوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ مصر میں دہشت گردوں نے جو کچھ کیا وہ اس کا اسلام سے کوئی رشتہ نہیں۔ یہ لوگ مسلم معاشروں میں بے چینی پھیلانے کیلئے اس قسم کی حرکتیں کررہے ہیں۔ بحرین کے وزیر دفاع یوسف الجلاہمہ نے کہا کہ ہمارا علاقہ غیر معمولی حالات سے گزر رہا ہے اس کے ذمہ دار وہ ممالک ہیں جو دہشت گردی کی سرپرستی کررہے ہیں اور دہشت گرد تنظیموں کے سر پر ہاتھ رکھے ہوئے ہیں۔ اسلامی فوجی اتحاد کے سیکریٹری جنرل عبدالالہ الصالح نے کہا کہ رکن ممالک دہشت گردی کیخلاف عسکری عمل میں شرکت کے مجاز ہونگے۔ شرکت تکنیکی بھی ہوگی اور مالی بھی ۔ اسلامی اتحاد بیک وقت متعدد پروگراموں پر کام کرے گا۔ مسلم وزراء دفاع دہشت گردی کی بیخ کنی کے سلسلہ میں پرعزم ہیں۔ اجلاس سے رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل اور متعدد ممالک کے وزرائے اطلاعات و نشریات نے بھی خطاب کیا۔