چنڈی گڑھ۔ ۔۔۔۔۔ ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت کی گرفتاری کے بعد ہریانہ پولیس کی لاپروائی سامنے آتی جارہی ہے۔ گرمیت کی گرفتاری کے کئی دن بعد سرسا میں واقع ڈیرہ کی تلاشی کے دوران کئی اہم دستاویز ات ہاتھ لگے تھے مگر جتنی بڑی تعداد میں ہتھیاروں کی موجودگی کا دعویٰ کیا جارہا تھا وہ غلط ثابت ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈیرے کے کارندے موقع پاکراسلحہ دوسری جگہ منتقل کرنے میں کامیاب ہوگئے ۔ دوسری جانب ہریانہ پولیس نے ڈیرے کے مفرورکارندوں کی تلاش شروع کررکھی ہے تاہم اب تک لائسنسی ہتھیار جمع نہ کرانے والے ڈیرہ کے48 حامیوں کو محض نوٹس جاری کرنے پر اکتفا کیا ۔