متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں 2024 کے دوران 1.28 ملین سیاحوں کی آمد ریکارڈ کی گئی جو اب تک کا سب سے کامیاب سال ہے۔
راس الخیمہ ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے مطابق یہ سیاحت کی آمدنی میں 12 فیصد اضافے، میٹنگز، انیشیٹیوز، کانفرنسز اورایکسپو میں وزیٹرز کی تعداد میں 15 فیصد نمایاں اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔
مزید پڑھیں
-
دبئی میں 7 ماہ کے دوران تقریباً 10 ملین غیرملکی سیاحوں کی آمدNode ID: 878291
وام کے مطابق یہ کامیابی امارات کے سٹرٹیجک اور پائیدار ترقی کے وژن کا ثبوت ہے، جس کا مقصد 2030 تک 3.5 ملین وزیٹرز کو متوجہ کرنا ہے۔
رأس الخیمہ ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سی ای او راکی فلپس نے کہا ’2024 راس الخیمہ کےلیے ایک سنگ میل کا سال تھا، اس کامیابی کے اہم عوامل میں نئے ہوٹل اور ریزورٹس، بین الاقوامی ایونٹس، رأس الخیمہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بہتر کنیکٹیویٹی اور مؤثر مارکیٹنگ شامل ہیں۔‘
امارت کے پائیداری پروگرام کو فوربس مڈل ایسٹ 2024 سسٹین ایبلٹی لیڈرز سمٹ میں ’مشرق وسطیٰ کا سب سے پائیدار منصوبہ‘ قرار دیا گیا۔
راس الحیمہ ایئرپورٹ سے پولینڈ، ازبکستان، قازقستان، رومانیہ، چیک، روس، سعودی عرب اور انڈیا کے شہروں کےلیے براہ راست پروازیں شروع کی گئی ہیں، اس سے بین الاقوامی مسافروں کی رسائی میں اضافہ ہوا ہے۔
یاد رہے راس الخمیہ کو 2024 کے دوران انٹرنیشنز سٹی رینکنگ میں غیر ملکیوں کےلیے سرفہرست دس شہروں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
رأس الخیمہ نے 2030 تک سالانہ 3.5 ملین سے زیادہ سیاحوں کو اپنی جانب راغب کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔